سکیورٹی پرسنلز کی بھرتی ،امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ

 سکیورٹی پرسنلز کی بھرتی ،امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ

رننگ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے قد اور چھاتی کی پیمائش کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر نگرانی سرگودھا پولیس کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سکیورٹی پرسنلز کی بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے انڈورنس (دوڑ)، جسمانی پیمائش اور فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ رننگ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے قد اور چھاتی کی پیمائش کی گئی، جبکہ مقررہ معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کے اگلے مراحل مکمل کیے گئے ۔ چیٔرمین ریکروٹمنٹ بورڈ و ڈی پی او توقیر محمد نعیم تمام مراحل کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ اور الیکشن کمیشن کے افسران بطور ممبران بورڈ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کے مطابق بھرتی کا تمام عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور بغیر کسی سفارش یا رشوت کے مکمل کیا جا رہا ہے ، جبکہ ویڈیو کیمرہ ریکارڈنگ کے ذریعے بھی ہر مرحلے کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور صرف میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار ہی کامیاب قرار پائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...