میئر کاقدیم سوامی نارائن مندر کا دورہ

میئر کاقدیم سوامی نارائن مندر کا دورہ

کراچی(اے پی پی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اہلِ خانہ کے ہمراہ دیوالی کے موقع پر صدر میں واقع قدیم سوامی نارائن مندر کا دورہ کیا اورمندر میں موجود افراد سے ملاقات کی، انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور مٹھائی تقسیم کی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کی خوشیوں اور تہواروں میں برابر کے شریک ہیں۔ کراچی میں بسنے والی تمام برادریاں شہر کی خوبصورتی اور ثقافتی تنوع کا حصہ ہیں،سندھ کی سرزمین نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور رواداری کے فروغ کو اہمیت دی ہے ۔انہوں نے بلدیہ عظمی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ فائر ورکس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...