پلاٹس میں کوڑا، ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف ایکشن

پلاٹس میں کوڑا، ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف ایکشن

ستھرا پنجاب اتھارٹی نے پلاٹس مالکان کو نوٹسز جاری کر دئیے ،عملے کی فیلڈ میں موجودگی اور بیٹ پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے :افسروں کو ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب اتھارٹی نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں اوپن پلاٹس میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پلاٹس مالکان کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ خالی پلاٹس کی صفائی یقینی بنانے کیساتھ انہیں کوڑا کرکٹ اور ملبہ پھینکنے کیلئے استعمال ہونے سے روکا جا سکے ۔سی ای او جی ڈبلیو ایم سی و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے جی ٹی روڈ، سیالکوٹ بائی پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز، عملے کی حاضری اور بیٹ پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اوپن پلاٹس میں جمع کچرے کے ڈھیروں کی صفائی، روڈ واشنگ اور مکینیکل سویپنگ آپریشنز کا معائنہ کیا۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے ، عملے کی فیلڈ میں موجودگی اور بیٹ پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، جبکہ صفائی آپریشنز کی مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے شہری علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے اینٹی سموگ اور اینٹی لٹرنگ سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے ، شاہراہوں اور اہم مقامات پر صفائی کا تسلسل برقرار رکھنے اور کچرے کی بروقت منتقلی یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کیے ۔علاوہ ازیں چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایات پر اوپن پلاٹس میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی بھی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں پلاٹس مالکان کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ خالی پلاٹس کو صاف رکھنے اور انہیں کوڑا کرکٹ وکے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...