ضلعی ویٹرنری کمپلیکسز کی تعمیر کے جدید ڈیزائنز منظور
ساحلی علاقوں میں ویٹرنری ایمرجنسی سینٹرز قائم کیے جائیں گے ،علی ملکانی مویشی پالنے والوں کو جدید طبی سہولیات فراہم ہوں گی، وزیر لائیو اسٹاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ کے دفتر کراچی میں ویٹرنری کمپلیکسز کی تعمیر اور بحالی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی سطح پر ویٹرنری کمپلیکسز کی تعمیر کے لیے پیش کیے گئے ڈیزائنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ اس کے علاوہ سندھ کی ساحلی پٹی میں ویٹرنری ایمرجنسی سینٹرز کے قیام اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ایس ایل اے ڈی پی)کے تحت مختلف ویٹرنری یونٹس کی بحالی اور نئے یونٹس کی تعمیر کے ڈیزائنز بھی فائنل کیے گئے۔
صوبائی وزیر نے کنسلٹنسی فرم کی جانب سے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار، منظور شدہ ڈیزائنز اور طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھائے جائیں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے ۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ویٹرنری سہولیات کی بہتری اور جدید مراکز کے قیام سے صوبے میں مویشی پالنے والوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ورلڈ بینک کے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو، ایس ایل اے ڈی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید میمن اور سول ورکس کے ڈیزائن اینڈ سپرویژن کنسلٹنٹ ایم ایس جی تھری انجینئرنگ ورکس کے نمائندے شریک تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments