کاشتکاروں کو اب تک 151 ٹریکٹرز کی بکنگ مکمل ہو چکی

کاشتکاروں کو اب تک 151 ٹریکٹرز کی بکنگ مکمل ہو چکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے اقدامات کے تحت ضلع سرگودھا میں گرین ٹریکٹر سکیم پر عملدرآمد جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی نگرانی میں سکیم کے تحت ضلع کے لیے مجموعی طور پر 353 ٹریکٹرز مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے اب تک 151 ٹریکٹرز کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ 283 کے لیٹرز اور 35 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ سکیم کے تحت حکومتِ پنجاب کی جانب سے فی ٹریکٹر 7 لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد زرعی مشینری تک کاشتکاروں کی رسائی آسان بنانا، پیداواری لاگت میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سکیم پر شفاف انداز میں عملدرآمد اور کامیاب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...