ستھرا پنجاب ، جلال پور میں صفائی اور تزئین کی مہم جاری
جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جلال پور سعد صہیب سرور کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور وال چاکنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں مساجد کی دھلائی، صفائی اور چونے سے لائننگ کا عمل جاری ہے ، جبکہ قبرستانوں میں بھی خصوصی صفائی مہم کے تحت انتظامات بہتر بنائے جا رہے ہیں۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کرب اسٹونز کی پینٹنگ اور عوامی مقامات و دیواروں سے غیر ضروری وال چاکنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سعد صہیب سرور نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی، صفائی کے معیار اور کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ جلال پور کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments