گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات

 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات

مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلہ ،عبادت کیلئے آنیوالوں سے اخلاق سے پیش آنیکی ہدایت

راولپنڈی (این این آئی)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے ہیں جبکہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کی سکیورٹی یقینی بنانے کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...