خوشاب اور جوہرآباد کی تاجر برادری کے درمیاں رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

خوشاب اور جوہرآباد کی تاجر  برادری کے درمیاں رابطوں کو مزید  مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

خوشاب(نمائندہ دُنیا)انجمن تاجران جوہرآباد اور انجمن تاجران خوشاب اورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مشترکہ اجلاس چیمبر آف کامر کے صدر اکرام اﷲ خان کی زیر صدرات منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں تاجر برادری کے باہمی تعاون، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، تاجروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خوشاب اور جوہرآباد کی تاجر برادری کے درمیاں رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور،تاجروں کے حقوق کے تحفظ، کاروباری ماحول کی بہتری اور معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہپر زور دیا گیا، اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے صدر محمدعثمان جنجو انجمن تاجران خوشاب کے صدر شیخ محمد حمزہ محمد ناصر سرپرست اعلی چیئرمین چیمبر اف کامرس ملک حق نواز جوئیہ حسین شاہ چوہدری محمدنصر عثمان فرنیچر ملک محمد حیات عوان ملک خالد کوہلر مرزا محمد نیاز بیگ نائب صدر چوہدری محمد اعظم گجر سمیت دیگر تاجر نمائندگان شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...