بلدیاتی خدمات اور دیگر سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ترجیحی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) پر عملدرآمد اور مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی خدمت، بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، شجرکاری، زرعی ترقی، بلدیاتی خدمات اور دیگر اہم شعبوں میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ کلیدی کارکردگی اشاریوں کے تحت مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور تمام اقدامات کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجیحی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کارکردگی میں بہتری، عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں شفافیت کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارکردگی کے مقررہ اہداف کے حصول میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، اسسٹنٹ کمشنر جنرل، منیجنگ ڈائریکٹرز ستھرا پنجاب ایجنسی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے نمائندے ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا، ڈائریکٹر زراعت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اور ایکسین ہائی ویز سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments