نوجوان اقبال کے کردار کو اپناتے ہوئے بلند نظری کو شعار بنائیں، شبیر میثمی

نوجوان اقبال کے کردار کو اپناتے ہوئے  بلند نظری کو شعار بنائیں، شبیر میثمی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ محمد اقبال کے افکار و فلسفہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے۔

کہ اقبال کا فلسفۂ خودی محض شاعرانہ تصور نہیں بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں خودشناسی، خدا شناسی، خودداری اور عملی جدوجہد کا جامع پیغام ہے۔ اقبال نے مسلمانوں کو اپنی عظمتِ رفتہ کی بازیابی، فکری غلامی سے نجات اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا درس دیا۔ آج کے نوجوانوں کو اقبال کے شاہین کا کردار اپناتے ہوئے علم، تحقیق، خوداعتمادی اور بلند نظری کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...