کمالیہ میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری

کمالیہ میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری

سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھی گئی رکاوٹیں بھی ہٹائی جا رہی ہیں

کمالیہ(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کی زیر نگرانی پیرا فورس کے افسران اور میونسپل کمیٹی کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران بازاروں، اہم شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات ختم کی جا رہی ہیں، جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھی گئی رکاوٹیں بھی ہٹائی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...