نورپور سبز منڈی روڈ پر سیور پائپ بچھانے کا 70 فیصد کام مکمل
باقی کام 5دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن،کمشنر کا نورپور سبز منڈی روڈ کا دورہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)نورپور سبز منڈی روڈ پر واسا کی جانب سے سیور پائپ بچھانے کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ، جبکہ باقی ماندہ کام 5 دسمبر 2026ء تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے ۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نورپور سبز منڈی روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے سیور پائپ بچھانے کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر نے سڑک کی کارپٹنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت کی اور موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کے بلاتاخیر حل کے لیے واسا حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ نورپور سبز منڈی روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور سیوریج پائپ بچھانے کا کام بھی تعطل کا شکار رہا، تاہم ایک ماہ قبل دورے کے دوران پائپ بچھانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، جسے تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ جن مقامات پر سیور پائپ بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے ، وہاں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کارپٹنگ شروع کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ موقع پر موجود اہل علاقہ نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments