جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری نے ایک اور قیمتی جان لے لی

 جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری نے ایک اور قیمتی جان لے لی

روڈ کراس کرتے ہوئے 70سالہ بزرگ ٹرک کی زد میں آ کر ہلاک

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری اور لاپرواہی نے ایک اور قیمتی جان لے لی! گجرات میں ہریالہ چوک ہائی وے کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے 70 سالہ بزرگ شخص 22 ویلر ٹرک کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ۔حادثے کی تفصیلات متاثرہ شخص 70 سالہ احسان اللہ ولد جلال خان ساکن محلہ شمس کالونی، نزد غلہ منڈی، گجرات لاہور سے راولپنڈی کی جانب جانے والا ایک تیز رفتار 22ویلر ٹرک سڑک عبور کرنے والے بزرگ کے اوپر سے گزر گیا۔ شدید چوٹوں (دائیں ٹانگ، بائیں بازو اور سر پر گہرے زخموں) کی تاب نہ لاتے ہوئے بزرگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ لواحقین کی استدعا پر ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد میت کو ان کے گھر محلہ شمس کالونی منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...