سیف سٹی میں تعینات ڈی ایس پی ہارٹ اٹیک سے چل بسا
ملتان (کرائم رپورٹر )سیف سٹی ملتان میں تعینات ڈی ایس پی ہارٹ اٹیک سے چل بسے ۔ڈی ایس پی سیف سٹی چودھری جواد احمد دورانِ ڈیوٹی اچانک سینے میں درد کے باعث بے ہوش ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد و سی پی آر کے بعد انہیں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments