چیئرمین سی ڈی اے کا مارگلہ ایونیو،سنگجانی انٹر چینج کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ

چیئرمین  سی ڈی  اے  کا  مارگلہ  ایونیو،سنگجانی  انٹر  چینج  کا  دورہ  ترقیاتی  کاموں  کا  جائزہ

مرکزی شاہراہ کی کشادگی، توسیع (ایکسٹینشن) تقریباً 2.7کلومیٹر لمبائی پر تیزی سے کام جاری ،سروس روڈ بھی بن رہی انڈر پاس کا سٹرکچرل ،این فائیو انٹرچینج بریج پر پائل ورک مکمل ،معیار،مقررہ مدت پر کام مکمل کیا جائے،سہیل اشرف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے متعلقہ سینئر افسران کے ہمراہ مارگلہ ایونیو N5تا M1توسیع (ایکسٹینشن) و سنگجانی انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور مارگلہ ایونیو N5تا M1توسیع (ایکسٹینشن) و سنگجانی انٹرچینج منصوبے کے مختلف سیکشنز کا جائزہ و معائنہ کیا۔ متعلقہ سینئر افسران نے چیئرمین کو منصوبے پر ابتک ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف سیکشنز پر 24/7تعمیراتی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے جاری ہیں ۔ مجموعی طور پر اس منصوبے پر ابتک 35فیصد ترقیاتی کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مرکزی شاہراہ کی کشادگی، توسیع (ایکسٹینشن) تقریباً 2.7کلو میٹر لمبائی پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی شاہراہ کیساتھ سروس روڈ پر بھی تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سنگجانی انٹرچینج منصوبے میں شامل انڈر پاس کا سٹرکچرل ورک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔ اسی طرح این فائیو انٹرچینج بریج پر دونوں اطراف ابیٹمنٹس کا پائل ورک مکمل کرلیا گیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کا مارگلہ ایونیو N5تا M1توسیع (ایکسٹینشن) و سنگجانی انٹرچینج منصوبے میں ابتک کئے گئے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں معیار کیساتھ رفتار اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...