علامہ اقبالؒ چاہتے ہیں نوجوان علم تحقیق کو ہتھیاربنائیں :حسین قادری
لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کے نزدیک خودانحصاری اور خودسازی انسانی کامیابی کی بنیاد ہیں۔
تصور خودی،خودی شناسی کا نام ہے، علامہ اقبالؒ چاہتے ہیں نوجوان علم، تحقیق اور کردار کو اپنا ہتھیاربنائیں،اقبالؒ کی تحقیقات سے کردار سازی اور خودشناسی کی تعلیم ملتی ہے ۔یومِ اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آج کے تیزی سے بدلتے عالمی حالات، فکری انتشار، اخلاقی زوال اور نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز میں اقبالؒ کا پیغام پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ نوجوانوں کو دوسروں کی فکر پر انحصار کی بجائے علم، تحقیق، خود اعتمادی، محنت اور کردار کی قوت سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے خطوط ان کی شخصیت کے روحانی اور تربیتی پہلوؤں کو سمجھنے کا اہم ذریعہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments