انتظامیہ متحرک، اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف مقامات کے دورے

  انتظامیہ متحرک، اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف مقامات کے دورے

تجاوزات کے خاتمے ، اور تھل جیپ ریلی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی، تجاوزات کے خاتمے ، گراں فروشی کی روک تھام اور گیارہویں تھل جیپ ریلی کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں قائم تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو فوری خاتمے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اقرا شاپنگ مال کا بھی معائنہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں اور ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں انہوں نے گیارہویں تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں فیاض پارک میں میوزیکل شو اور یادگار کلب میں تقسیمِ انعامات کی تقریب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی، بیٹھنے کی جگہ اور دیگر سہولیات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، شکایات کے فوری ازالے اور ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...