اقبال کی تعلیمات خود انحصاری، اتحاد کا درس دیتی ہیں : ایم ڈی واسا
ہمیں اقبال کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے نئی امید کا عہد کرنا چاہیے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ خود انحصاری اور اتحاد سے متعلق علامہ اقبال کی تعلیمات مسلمانوں کو بحیثیت امت اور ہمیں بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنیکا درس دیتی ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار پر عمل خود شناسی کی لازوال دعوت ہے ، اسلئے ہمیں اقبال کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے نئی امید اور عزم کیساتھ آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف پورے برصغیر اور وسطی ایشیا بلکہ دنیا بھر پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی الگ شناخت کا ادراک دیتے ہوئے ایک علیحدہ وطن کا خواب دکھایا، جسکے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments