کنٹونمنٹ بورڈ کی 3روزہ فوڈ سیفٹی،آگاہی مہم اختتام پذیر
کینٹ کے مختلف فوڈ آٹ لیٹس، تجارتی مراکز اور کیٹرنگ سروسز کا معائنہ
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے شہریوں کو صاف، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جاری تین روزہ فوڈ سیفٹی اور آگاہی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ مہم کے دوران کینٹ کے مختلف فوڈ آٹ لیٹس، تجارتی مراکز اور کیٹرنگ سروسز کا معائنہ کیا گیا جبکہ شہریوں اور دکانداروں میں حفظان صحت سے متعلق آگاہی بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔ ہیڈکوارٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کی ہدایات اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید کی نگرانی میں جاری مہم کے آخری روز اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر اور انچارج فوڈ کنٹرول سیل نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کھانے پینے کی اشیا کی تیاری، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور کچن میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments