مسائل کاحل نظام مصطفیؐ کے نٖفاذ میں ہے :پیرمحمداجمل رضاقادری
راہوالی) نمائندہ دنیا )علامہ پیرمحمداجمل رضاقادری نے جامع مرکز اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسائل کاحل نظام مصطفیؐ کے نٖفاذمیں ہے انہوں نے کہاکہ قومیں بہترین افکار،نظریات اوراصولوں سے بنتی ہیں
جبکہ دین اسلام بھی ہمیں بہترسوچ رکھنے کادرس دیتاہے انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں ملک پاکستان کوکمزورکرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ہم سب مسلمانوں کوانکے خلاف اٹھ کھڑا ہوجاناچاہیے انہوں نے کہاکہ جس طرح پہلے صوفیاء اکرام نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اہم کرداراداکیاہے اسی طرح اب بھی حجروں اورخانقاہو ں سے نکل کرلوگوں میں پیغام دین پہنچائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments