شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

 شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

متعلقہ محکموں کو بیوٹیفکیشن کے کام فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)صنعتی شہر فیصل آباد کو خوبصورت، سرسبز اور جدید شہری خدوخال سے آراستہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ازسرنو تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے مختلف داخلی و خارجی مقامات کا دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کو بیوٹیفکیشن کے کام فوری شروع کرنے اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ساہیانوالہ انٹرچینج، کمال پور، ڈپٹی والا اور امین پور کے داخلی و خارجی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عادل عمر، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ایم ڈی واسا ثاقب رضا، ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر محمد زبیر، ایکسیئن ہائی ویز محمد اشرف سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام داخلی و خارجی راستوں کے دونوں اطراف یکساں انداز میں تزئین و آرائش کا کام کیا جائے ۔ ٹرائی اینگلز کی درستگی، رنگ دار ٹف ٹائلز کی تنصیب، شجرکاری، گرین بیلٹس کی بہتری، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور سڑکوں پر لین مارکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...