ڈپٹی کمشنر کا گرین بیلٹس کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت کا حکم
شہری سہولیات کی فراہمی میںغفلت برداشت نہیں کی جائے گی:نوید احمد
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دستگیر روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن اور ملحقہ چوک کا دورہ کرتے ہوئے گرین بیلٹس کی بحالی، خراب گھاس کی تبدیلی اور نئی پھولدار کیاریوں کی تیاری کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پی ایچ اے حکام کو گرین بیلٹس کی فوری بحالی و تزئین و آرائش اور موسمی پھولدار پودوں کی شجرکاری یقینی بنانے ، جبکہ میونسپل کارپوریشن حکام کو سڑک پر موجود کھڈوں کی فوری مرمت کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی بروقت تعمیر و بحالی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی و سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ شہری سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments