ڈپٹی کمشنر میانوالی کا شہر کے مختلف علاقوں اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے شہر کے مختلف علاقوں اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ ہائی وے کے عملے کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کی سڑکوں کے اطراف خودرو جڑی بوٹیوں کی تلفی اور سڑکوں کے شولڈرز کی مضبوطی یقینی بنائی جائے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی جبکہ محکمہ جنگلات اور میونسپل کمیٹی کے حکام کو گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments