3روزہ ٹورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول اختتام پذیر
پاکستان کی خوبصورتی، ثقافت اور تفریح کے رنگ ایک ہی جگہ جمع کیے کھانوں کے سٹالز، بچوں کیلئے پلے اور ایکٹیوٹی ایریا ،لوک ڈانس اور موسیقی
اسلام آباد (اے پی پی) تین روزہ ٹورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تین روزہ پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول منفرد سرگرمیوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ملک کے سب سے بڑے ٹورازم فیسٹیول نے پاکستان کی خوبصورتی، ثقافت اور تفریح کے رنگ ایک ہی جگہ جمع کیے ، جہاں ایک طرف تھے آرٹ کرافٹ اور منفرد پروڈکٹس کے سٹالز اور دوسری طرف تھے روایتی اور لوگوں کے پسندیدہ کھانوں کے سٹالز۔ بچوں کیلئے پلے اور ایکٹیوٹی ایریا بھی مختص کیا گیا تھا جبکہ لوک ڈانس اور موسیقی، میوزیکل ایوننگز، کانسرٹس، آتش بازی، فلائنگ لینٹرن، ٹینٹ پیکنگ، ہیوی بائیک اور کار شو دیکھنے والوں کا رش لگارہا ۔فیسٹیول میں ایڈونچر ٹورازم کی سرگرمیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں جن میں پیراگلائیڈنگ ،پیرا موٹر فلائنگ، ہاٹ ایئر بلون، ہارس رائڈنگ، سائیکلنگ شامل تھیں۔فیسٹیول میں ڈپلومیٹک کمیونٹی کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے جس میں مختلف ممالک نے اپنے ثقافتی ورثے ، اپنی سیاحت، روایات اور اپنے کھانوں کی منفرد انداز میں عکاسی کی۔ فیسٹیول میں پاکستان کے تمام صوبوں کے ثقافتی سٹالز بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments