سردیوں کی آمدپرمختلف اقسام کی مچھلی کے نرخ بے قابو

سردیوں کی آمدپرمختلف اقسام کی مچھلی کے نرخ بے قابو

کالا رہو، ملہی، سول،سنگھاڑی، چڑا ،ڈمرا مچھلی 450 سے 600روپے کلو فروختگل فام مچھلی کی قیمت 1200روپے کلو تک پہنچ گئی ، مٹن ،بیف بھی مہنگابیچاجارہا

لاہور(این این آئی)سردیوں کی آمدکے ساتھ ہی مختلف اقسام کی مچھلی کی طلب میں اضافے پراوپن مارکیٹ میں قیمتیں بھی بے قابو ہو گئیں۔مارکیٹ میں کالا رہو، ملہی، سول، سنگھاڑی، چڑا اور ڈمرا سمیت دیگر اقسام کی مچھلی 450سے 600روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ گل فام مچھلی کی قیمت 1200روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب مٹن کی سرکاری قیمت 1600روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں 3000سے 3300روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ لاہور شہر کے بازاروں میںبیف بھی سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو کے بجائے 1400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...