علامہ اقبالؒ کے مزار پر 150 ویں جشن ولادت کی تقریبات کا آغاز

علامہ اقبالؒ  کے مزار پر 150 ویں جشن ولادت کی تقریبات کا آغاز

اقبال کا آفاقی پیغام نئی نسل تک پہنچانا حکومت کی ترجیح :وفاقی وزیراورنگزیب خان

 لاہور(اے پی پی)اقبال اکادمی کے زیرِ اہتمام شاعرِ مشرق، حکیم الامت حضرت علامہ اقبالؒ کے 150ویں جشنِ ولادت کی قومی و بین الاقوامی تقریبات کا افتتاح مزارِ اقبال لاہور میں ہوا۔ وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اور صدر اقبال اکادمی اورنگ زیب خان کھچی نے مزار پر فیتہ کاٹ کر تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا اور مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے اقبال ہال، مزارِ اقبال میں افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ جبکہ سابق سینیٹر ولید اقبال اور ڈی جی ادار ہ فروغِ قومی زبان ڈاکٹر سلیم مظہر، پرو چانسلر تعمیر نو یونیورسٹی بلوچستان حافظ طاہر، ماہر تعلیم و اقبالیات پروفیسر نورالامین یوسفزئی (خیبرپختونخوا) مہمانانِ اعزاز تھے۔

اورنگ زیب خان کھچی نے خطا ب میں کہا علامہ اقبالؒ کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات ہماری قومی، علمی اور تہذیبی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہیں۔ حکومتِ 9 نومبر 2026 سے9 نومبر 2027 تک قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف علمی، ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد کرے گی۔ فکرِ اقبال کا فروغ، قومی ورثے کا تحفظ اور نوجوان نسل کو اقبال کے آفاقی پیغام سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ولید اقبال نے فکرِ اقبال کی عصری معنویت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام کسی ایک عہد تک محدود نہیں بلکہ آج بھی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اقبال کے تصورِ خودی، خوداعتمادی اور مسلسل جدوجہد کو نئی نسل تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سلیم مظہر نے علامہ اقبالؒ کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا اقبال نے اردو اور فارسی شاعری کو فکری و فلسفیانہ بلندی عطا کی۔ انکے کلام میں انسانی عظمت، تہذیبی شعور اور علم و عمل کا جو پیغام موجود ہے ، وہ آج بھی پوری انسانیت کیلئے اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے اقبالیاتی تحقیق، تراجم اور نئی نسل میں مطالع اقبال کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر عبدالرف رفیقی نے کہا اقبال اکادمی علامہ اقبالؒ کی فکری و ادبی میراث کے تحفظ، تحقیق و اشاعت اور عالمی سطح پر فروغ کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...