صوبائی وزیر نے پاک وہیل ایکسپو 2026 کا افتتاح کیا
پاک وہیل ایکسپو آٹوموبائل کلچر کے فروغ کیلئے بہترین پلیٹ فارم :فیصل کھوکھر
لاہور (اے پی پی)صوبائی وزیر کھیل و توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پاک وہیل ایکسپو 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی ، چیئرمین پاک وہیل اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔صوبائی وزیر نے ایکسپو میں رکھی گئی جدید، لگژری اور نایاب گاڑیوں کا معائنہ اور گاڑیوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایکسپو میں جدید سپر کارز، جاپانی آٹو انڈسٹری کی مشہور جے ڈی ایم گاڑیاں، کلاسک کارز، موڈیفائیڈ گاڑیاں، رگڈ فور بائی فور گاڑیاں اور جدید سپر بائیکس نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔
مختلف سپورٹس اور پرفارمنس کارز بھی شرکا کی توجہ کا مرکز رہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پاک وہیل ایکسپو پاکستان میں آٹوموبائل کلچر کے فروغ کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ ایسی نمائشوں سے نوجوانوں کو آٹو موبائل انڈسٹری، جدید ٹیکنالوجی اور گاڑیوں کی موڈیفکیشن کے نئے رجحانات سے آگاہی ملتی ہے ، پاکستان میں آٹو موبائلز اور موٹر سپورٹس کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جسے موثر انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ نوجوانوں کو کھیلوں اور صحتمند تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیساتھ ساتھ آٹوموبائل اور موٹر سپورٹس سے متعلق مثبت سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments