ڈینگی میں اضافہ جاری، رواں سال 406 کیسز رپورٹ

ڈینگی میں اضافہ جاری، رواں سال 406 کیسز رپورٹ

پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ،اکتوبر کے دوران 240نئے مریض سامنے آگئے ،لاہور سب سے آگے رہا، 97کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے راولپنڈی 31، چکوال ،فیصل آباد میں 11، 11، سیالکوٹ 10، اوکاڑہ میں 7کیسز سامنے آئے ،صوبہ بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کر دیا :وزیر صحت خواجہ عمران

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ۔ پنجاب میں رواں سال ابتک کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 406ہو گئی جبکہ اکتوبر کے مہینے میں 240 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اکتوبر میں بھی لاہور سب سے آگے رہا، جہاں 97 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں 31، چکوال اور فیصل آباد میں 11، 11، سیالکوٹ میں 10، اوکاڑہ میں 7 اور رحیم یار خان میں 6 کنفرم کیسز سامنے آئے۔ بہاولپور اور شیخوپورہ میں 5، 5، اٹک اور پاکپتن میں 4،4، گوجرانوالہ، نارووال، ساہیوال اور سرگودھا میں 3، 3، خانیوال اور ملتان میں 2، 2جبکہ مظفرگڑھ، چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات، لودھراں اور میانوالی میں 1، 1کیس رپورٹ ہوا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ و ہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومت کی طر ف سے جاری کردہ حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور بخار کی صورت میں فوری ہسپتال پہنچیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...