اسلام آباد:میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کیلئے کرپا میں انسنیریٹر نصب

 اسلام آباد:میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کیلئے کرپا میں انسنیریٹر نصب

اسلام آباد(ایس ایم زمان)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے 42دیہی مراکز صحت اور فلاحی مراکز کے میڈیکل ویسٹ کوتلف کرنے کیلئے کرپا میں انسنیریٹر نصب کردیا۔

عالمی ادار ہ صحت نے انسنیریٹر کی تنصیب کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو امداد دی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے پاس گزشتہ 30 سال سے میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے انسنیریٹر موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انسنیریٹر کی تنصیب سے میڈیکل ویسٹ کے ذریعے انفیکشن اور بیماریوں کے پھیلائو میں کمی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں