حساس ادارے کے اہلکارظاہر کرنے والوں نے شہری سے 12لاکھ اینٹھ لئے

حساس ادارے کے اہلکارظاہر کرنے  والوں نے شہری سے 12لاکھ اینٹھ لئے

اسلام آباد(خبر نگار)خود کو صدر پاکستان کا پرسنل سیکرٹری، پروٹوکول آفیسر اور حساس ادراے کے اہلکار ظاہر کرنے والے افراد نے شہری کو دھوکہ دہی سے لوٹ لیا۔

 تھانہ کوہسار پولیس کو عامر شہزاد نے بتایا کہ عرب علی خان اور اس کے ساتھی سجاد خان اور امتیاز بھٹی نے ملکر مجھ سے 13لاکھ روپے دھو کے سے لئے ، امتیاز بھٹی خود کو پی ایس صدر پاکستان اور سجاد خان خود کو پروٹوکول آفیسر ایوان صدر اور عرب علی خان خود کوحساس ادارے کا ملازم بتاتا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں