پولی کلینک ہسپتال کی لیبارٹری سے لاکھوں کی مشین چوری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پولی کلینک ہسپتال لیبارٹری سے لاکھوں روپے کی مشین چوری ہوگئی ۔ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ آبپارہ کو درخواست دی ہے۔
ایزی لائف الیکٹرو لائٹ مشین پولی کلینک ہسپتال لیبارٹری سے غائب ہوگئی ۔ پولی کلینک ہسپتال کا اپنا سکیورٹی سسٹم ہونے کے باوجود چور کاسراغ نہیں لگ سکا ہے ۔ نجی سکیورٹی کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے بھی دئیے جا رہے ہیں۔