شیشہ کیفے سیل،گوداموں پرچھاپے ،غیرقانونی سامان ضبط

شیشہ کیفے سیل،گوداموں پرچھاپے ،غیرقانونی سامان ضبط

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے عوامی شکایات پر ایک شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ و مجسٹریٹ سیکرٹریٹ نے ڈینگی مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ مختلف سائٹس یعنی ماربل فیکٹریوں، ورکشاپس، ٹائر شاپس، نرسریوں، کباڑ خانے وغیرہ پر ڈینگی ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا گیا، بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اور 13بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے / ایدھی ہوم منتقل کر دیا گیا، علاوہ ازیں اے سی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے ، ڈی ایم اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے ہمراہ سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ریڑھی مافیا کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی سامان ضبط کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں