جڑواں شہروں سے ایک گاڑی،25موٹرسائیکلیں چوری

جڑواں شہروں سے ایک گاڑی،25موٹرسائیکلیں چوری

اسلام آباد، راولپنڈی(خبر نگار)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو ایک گاڑی، 25 موٹر سائیکلوں۔۔۔

 لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، تھانہ سیکرٹر یٹ کی حدود میں عمران سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی،تھانہ آئی نائن کی حدود میں تصدق اور اس کے کزن بلال سے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فونز، موٹر سائیکل،نقدی 45ہزار روپے اورگھڑی،تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فراز سے موبائل فون اور نقدی، تھانہ کھنہ کی حدود سے وقاص سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی،ادھر راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس کو تسبیح اللہ نے بتایا کہ رکشہ میں اپنی بیوی کو علاج معالجہ کے لئے ریلوے ہسپتال لے کر آیا ایمرجنسی میں اندر چلا گیا تو نامعلوم رکشہ ڈرائیور رکشہ میں موجود سامان موبائل فون اور ادویات وغیرہ چوری کر کے لے گیا،سول لائن کی حدودسے طالب ضیا ء الدین کا گیس میٹرچوری ، روات پولیس کو ساجدمحمود نے بتایا کہ گھر سے سوناچھ تولے ، نقدی ایک لاکھ 5ہزار روپے اور گھڑیاں چو ری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں