پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 1500لٹر دودھ تلف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا، راولپنڈی میں ناکہ بندی کے دوران 1500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔
جبکہ جہلم میں 875ساشے پان مصالحہ، 500پیکٹس قلفیاں، 200لٹر کولڈ ڈرنکس اور 108ساشے گٹکا بھی تلف کیا گیا،ترجمان پنجاب فوڈ اٹھارٹی کے مطابق راولپنڈی مندرہ ٹول پلازہ کے قریب موبائل فوڈ لیب کے ذریعے 6 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1500 لٹر دودھ کا تجزیہ کیا گیا جو ملاوٹ شدہ ثابت ہونے پر تلف جبکہ 1 سپلائر کو جرمانہ کیا گیا ،اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔