جشن عیدمیلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ملک بھربشمول آزاد کشمیر میں عید میلاد النبیؐ مکمل مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا نے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
بارہ ربیع الاول شریف کی آمد کی خوشی میں سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں ، مساجد سمیت گھروں اور بازاروں کودلہن کی طرح سجا یا جارہا ہے ،ہر جانب رنگ ونورکی برسات کا سماں ہے ، جشن عید میلاد النبی ؐ کی خوشی میں رنگارنگ برقی قمقموں سے خوبصورت چراغاں کیا گیاہے ، نعتیہ اشعار پر مبنی بینرز ، مسجد نبوی شریف اورخانہ کعبہ کی خوبصورت تصاویر ، آرائشی محرابوں ، رنگ برنگی جھنڈیوں اورسبز جھنڈوں سے در و دیوارکو سجایا گیا ہے بارہ ربیع الاول شریف کے مرکزی جلوسوں کے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں ،اسلام آباد سے مرکزی جلو س جی سیون اورکراچی کمپنی سے شروع ہو گا ۔