ہردیپ سنگھ کا قتل، ثابت ہوگیا مودی دہشت گرد، بیرسٹرسلطان

ہردیپ سنگھ کا قتل، ثابت ہوگیا مودی دہشت گرد، بیرسٹرسلطان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ کے۔۔۔

 قتل کے باعث ہونے والی کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے کھل کر عیاں ہو گیا ہے۔ہردیپ سنگھ کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کرایا اور اس پر کینیڈا نے بھارتی سفارتخانے کے اہلکار جو کہ را کا افسر تھا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر کینیڈا سے نکال دیا ہے اور اس سارے واقعہ کے حقائق سامنے آنے کے بعد اب دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ مودی نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی دہشت گردی کرا رہا ہے ۔ادھرصدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر گلزار فاطمہ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلزار فاطمہ نے صدر آزادکشمیر کو ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر کے جاری منصوبوں اور ادارے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں