میٹرک امتحانات ، چیئرمین تعلیمی بورڈ ر کا امتحانی مراکز کا دورہ

میٹرک امتحانات ، چیئرمین تعلیمی بورڈ ر کا   امتحانی مراکز کا دورہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2023 کے سلسلے میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے اور انسپکشن کی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر کی جار ہی ہے ، تمام انسپکشن ٹیمیں، چیئرمین سکواڈ، سپیشل سکواڈ، موبائل انسپکٹرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ضلعی افسران امتحانی مراکز کا دورہ کر رہے اور اپنی رپورٹس بورڈ آفس کو ارسال کررہے ہیں۔ ادھر کنٹرولر امتحانات ساجد فاروقی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکوال اور گورنمنٹ اسلامیہ سکول چکوال کا دورہ کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں