شوہر اور سسر کا خاتون پر تشدد، مقدمہ درج

شوہر اور سسر کا خاتون پر تشدد، مقدمہ درج

راولپنڈی(خبر نگار)خاوند اور سسر کا خاتون پر بد ترین تشدد غیر انسانی سلوک تذلیل بھی کی۔ واہ کینٹ پولیس کو صبانور نے بتایا کہ میرے شوہر جنید نے بیٹے کو مارا۔۔۔

 میں نے منع کیا تو و مجھے گالم گلوچ کرنے لگا ،جنید کا والد مسعود بھی آ گیا ، مجھے گالیاں دیں اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جنید نے پسٹل نکال کر مجھے منہ پر مارا جس سے میں زخمی ہوگئی، جنید نے مجھے گلی میں گھسیٹا ،اہل محلہ اکٹھے ہو گئے ، کپڑے بھی پھٹ گئے ، دوڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو باپ بیٹے نے مجھے مرغا بنا کر تشدد کیا ،موقع پا کر گھر سے فرار ہو گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں