انسدادایڈز،ٹی بی،ملیریاپروگرام کے بجٹ میں پھرکٹوتی

انسدادایڈز،ٹی بی،ملیریاپروگرام کے بجٹ میں پھرکٹوتی

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت خزانہ نے ملک میں انسداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا پروگرام بجٹ میں دوسرے سال بھی کٹوتی کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 2023-2024 میں گزشتہ مالی سال 2022-2023 کے پچاس کروڑ بجٹ کی نسبت کمی کرکے 15 کروڑ روپے بجٹ کیاہے ۔ وزارت خزانہ نے مالی سال 2022-2023 کیلئے مختص 50 کروڑ روپے بجٹ میں کٹوتی کرکے تین کروڑ77 لاکھ روپے جاری کئے تھے ۔ ملک میں انسداد ، ایڈ ز ، ٹی بی کا مشترکہ پروگرام کامن یونٹ کا انحصار صرف گلوبل فنڈ کی امداد پر ہے ۔ گلوبل فنڈ نے پاکستان کو مذکورہ بیماریوں کے خلاف پروگرام کیلئے 43 ارب روپے دینے کی منظوری دے رکھی ہے ۔ گلوبل فنڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے مختص کردہ بجٹ کے بعد تینوں پرواگرامز پرمشتمل کامن یونٹ پروگرام مجموعی طورپر 86 ارب روپے ہونا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں