فیڈرل بورڈکے سالانہ امتحان2023کے 3پرچوں کی تاریخ تبدیل

فیڈرل بورڈکے سالانہ امتحان2023کے 3پرچوں کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے جاری دوسرے سالانہ امتحان 2023 کے تین پرچوں کی تاریخ کو ری شیڈول کر دیا۔

 فیڈرل بورڈ نے 12 ربیع الاول کی چھٹی کیوجہ سے تین پرچوں کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ، جس میں 29 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے والے پیپرز کی تاریخ کو تبدیل کر کے ایک دن پہلے 28 ستمبر بروز جمعرات کو بوقت شام 2 بجے سے شام 5 بجے تک پیپرز ہوں گے ۔ ان پیپرز میں اردو ٹو کوڈ (502)، جیو گرافی پاکستان ٹو کوڈ (504) اور اردو ٹو (HIC) کوڈ( 702) کے پرچے شامل ہیں ۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نظر ثانی شدہ رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں