سکول بسوں کوفیول نہ ملنے پرطلبہ کیلئے ٹرانسپورٹ سروس بند

 سکول بسوں کوفیول نہ ملنے پرطلبہ کیلئے ٹرانسپورٹ سروس بند

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد کے مختلف سرکاری سکولوں ور کالجز میں چلنے والی بسز کا فیول نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔۔۔

 بچوں کو مشکلات کا سامنا، نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی ایم سی بی ایف 8فور اور ایف سیون کالج فارگرلز سمیت متعدد کالجز اور سکولوں کی بسوں کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے کئی روز سے بند کیا گیا جس کی وجہ سے سکول اور کالج جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں