جڑواں شہروں میں وارداتیں، کروڑوں مالیت کے زیورات، غیر ملکی کرنسی چوری

جڑواں شہروں میں وارداتیں، کروڑوں مالیت کے زیورات، غیر ملکی کرنسی چوری

اسلام آباد(خبر نگار)مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیاں، 32 موٹر سائیکلیں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔۔۔

 طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، واقعات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں عبد اللہ کی گاڑی چوری کر لی گئی،تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں توقیر اور اس کے دوستوں سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی، تھانہ آبپارہ کی حدود میں افتخار کا پرس چھیننے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ سے 4لاکھ 27000 روپے نکال لئے گئے ،تھانہ نون کی حدود میں قاضی حسن الماب سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل فون اور نقدی ، تھانہ کھنہ کی حدود میں اسلحہ کی نوک پر عدیل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدموبائل فون اور نقدی چھین لی، تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں عدنان کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی، تھانہ پھلگراں کی حدود میں اسحاق کے گھر سے طلائی زیورات 3.5تولے سونا، ذوالقرنین کے گھر سے 6تولے سوناچوری کر لیاگیا، ادھر راولپنڈی کے صاد ق آباد کے علاقہ میں عرفان کی دکان سے 2نامعلوم مسلح افرادنے اسلحہ کی نوک پر نقدی 1لاکھ چھین لی۔مندرہ تھانہ کے علاقہ میں مبشر علی سے چھ لاکھ روپے اور میراموبائل فون چھین لیا گیا ۔روات کے علاقہ میں نجی ہائوسنگ سو سائٹی میں عاطف کے گھر سے 2 عدد سونے کے ہارسیٹ جن میں ایک کا وزن 13.5 تولے اور دوسرا 12 تولے ،2کڑے اور 6 چوڑیوں کا سیٹ جن کا وزن14 تولے، 5 عدد سونے کی انگوٹھیاں کل وزن 5.5 تولے ۔2 زنانہ گھڑیاں، 19850 سعودی ریال، سوا 5 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی چوری کر لی گئی، پولیس نے   مقدمات درج کر لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں