36سب انسپکٹرز ، 98اے ایس آئیز کو بیجز لگائے گئے

  36سب انسپکٹرز ، 98اے ایس آئیز کو بیجز لگائے گئے

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے محکمانہ پروموشن بورڈ کی منظوری پر36 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز جبکہ 98 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری ہونے کے بعد ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں رینک لگانے کی تقریب ریجنل آفس میں منعقدکی۔

 آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں۔، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آ پ کے لئے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لئے باعث فخر ، آپ آئندہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنے محکمانہ کام کو جاری رکھیں اور مزید ترقی کا سفر طے کرتے جائیں،آپ اس بہترین معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں