قابل اعتماد اعداد و شمار ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد ہیں ،ڈاکٹر عشرت
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر عشرت حسین نے ادارہ شماریات کا دورہ کیا اور اس کے لا متناہی ایجنڈے پر اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کیا۔
اجلاس میں ممتاز ماہرین معاشیات، ماہرین شماریات، محققین، ٹیکنوکریٹس ،بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور پی بی ایس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا ،ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ پی بی ایس پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لئے قابل اعتبار اعداد و شمار کی فراہمی کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ،قابل اعتماد اور درست اعداد و شمار کی دستیابی ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد ہے ، پی بی ایس حکومت اور سٹیک ہولڈرز کو ملک کی ترقی کے لئے ڈیٹا کے بہترین استعمال کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کا بھی پابند ہے ،پی بی ایس کے چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے ڈاکٹر عشرت حسین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پی بی ایس کی سرگرمیوں اور منصوبوں پر بھی بریفنگ دی۔