نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

گوجرخان (نمائندہ دنیا)قاضیاں میں گزشتہ رات سکیورٹی گارڈ کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد محمد پرویزایک مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈتھے ، میرے رشتہ دار عبداللطیف نے فون پر اطلاع دی کہ میرے والد کو کسی نے گولی مار کر قتل کر دیا ، ریسکیو ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرخان منتقل کیا ، ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ،مقدمہ درج ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں