عنبر گیلانی سمیت سی ڈی اے میں 11ملازمین کے تبادلے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر نے چیئرمین کی منظوری سے 11 ملازمین کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پاس گروپ سے تعلق رکھنے والی گریڈ 18کی خاتون آفیسر عنبر گیلانی ڈائریکٹر لینڈ تعینات،ڈائریکٹر ریگولیشن ریلیشن افتخار حیدری کو ایچ آر رپورٹ کیلئے کہا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈی جی لینڈ عمر لیاقت کو شعبہ انفورسمنٹ،سیکرٹری بورڈ سید صفدر علی کو ڈائریکٹر ڈسپلن اور ڈائریکٹر ایڈمن فیاض احمد وٹو کو ڈائریکٹر سینی ٹیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔