ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد
اسلام آباد (وقائع نگار)روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی ناظم الامور رانا ثمر جاوید نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
جس میں شرکاء نے پاسپورٹ کی تجدید میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا ،آن لائن کچہری میں سفارت خانہ کے قونصلر اور ڈپلومیٹک ونگز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ،شرکا نے پاسپورٹ کی تجدید میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا جس کی وجہ کوریئر سروسز کے ذریعے پاکستان سے تاخیر سے پہنچنے کے ساتھ ادائیگی کے مسائل ہیں جن کا روس میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو حال ہی میں سامنا ہے ، اختتام پر رانا ثمر جاوید نے روس میں پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سفارت خانے کے عملے کے عزم کا اعادہ کیا اور میزبان ملک کے قوانین اور ضوابط کی پابندی کرنے کی ضرورت کو یاد دلایا۔