ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )ایس ایس پی آپریشنزفیصل سلیم کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
مارک درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔ ایس ایس پی آپریشنزفیصل سلیم کا کہنا تھا کہ مارک درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے ، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔