ایگری پرینیو ر میلہ ،سبزیوں اور پھلوں کی نمائش کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)شرکت پارٹنرشپ فار ڈویلپمنٹ نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے ذریعے سٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایگری پرینیو ر میلہ کا انعقاد کیا،یہ منصوبہ دیہی علاقوں کے ایگری پرینیورز کیلئے کامیابی کا راستہ ہے۔
جس میں تکنیکی اور کاروباری مہارتوں کی نشوونما کے ذریعے خواتین کی حمایت پر توجہ دی گئی ،میلے میں مختلف قسم کی سبزیوں اور پھلوں کی اختراعی نمائش کی گئی ۔ ، میلے میں ماحول دوست طریقوں، تحفظ کے اقدامات اور پائیدار زراعت کے حل کو اجاگر کیا گیا جس میں فارم سے ٹیبل کے تجربے کے ذریعے نامیاتی طور پر پانی کی کمی والی سبزیوں کے ذائقوں کو چکھنے کا موقع ملا،شریکات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایگری پرینیورز فیئر اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے پائیدار معاش کے لئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے ،دیہی صنعت کار آمنہ بی بی نے کہا کہ اس پراجیکٹ نے خواتین کو نہ صرف اپنے گھروں سے روزگار کمانے کا ایک متبادل ذریعہ فراہم کیا ہے بلکہ شاندار کاروباری تربیت، مارکیٹ سے نمائش اور میلے جیسے پلیٹ فارمز نے انہیں مزید پراعتماد بنایا ہے ، اس موقع پر بلقیس طاہرہ نے بھی خطاب کیا ۔