کھنہ: اشتہاریوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،1 ملزم ہلاک

 کھنہ:  اشتہاریوں کی  پولیس پارٹی پر فائرنگ ،1 ملزم ہلاک

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اشتہاریوں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے کے دوران ملزمان کی کھنہ پولیس پر اندھا دھند فائرنگ ، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

کھنہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ قتل ، ڈکیتی ، قبضہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم راشد زمان ساتھیوں کے ہمراہ پنڈوریاں میں ایک گھر میں موجود ہے ، پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا ، جسے دیکھتے ہی اشتہاری ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم راشد زمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ملزمان کے خلاف جڑواں شہروں میں متعدد مقدمات درج ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں